نئی دہلی،5؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اتوار کو 37ویں سالانہ اے ایس ایف اے جی ایم کے اجلاس عام میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ دیویندرناتھ سارنگی کو ایشیا اسکواش فیڈریشن کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔سارنگی پاکستان کے سید رضی نواب کی جگہ لیں گے۔سارنگی ہندوستان کی اسکواش ریکیٹ فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔سارنگی نائب صدر بننے والے دوسرے ہندوستانی ہیں، سارنگی سے پہلے این رام چندرن اس عہدے کو سنبھال چکے ہیں، سارنگی کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رام چندرن نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ایک اور ہندوستانی بین الاقوامی اسکواش فیڈریشن سے وابستہ ہو گیا ہے، ایک ہندوستانی کا ایشیا اسکواش فیڈریشن کا نائب صدر منتخب ہونا اور ہندوستانی ٹیم کا ایشیائی چمپئن شپ کا خطاب جیتنا ملک کے لیے اس اتوار کو یادگار اتوار بنا دیا ہے۔